ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتھر کانکنی کے قوانین میں نرمی لائی جا ئے گی: وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی

پتھر کانکنی کے قوانین میں نرمی لائی جا ئے گی: وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی

Mon, 20 Feb 2023 12:00:15    S.O. News Service

بنگلورو،20/فروری(ایس او  نیوز)وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے صنعت کاروں کو تیقن دیا ہے کہ ریاست میں پتھر کانکنی میں حائل قانونی رکاوٹوں کو دور کیا جا ئے گا- انڈین گرانائٹ اور کانکنی صنعت کاروں کے فیڈریشن (ایف آئی جی ایس آئی) کے زیر اہتمام منعقد ”اسٹونا-2023“ پندرھویں بین الاقوامی گرانائٹ اور نمائش کی تقریب میں شرکت کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یہ تیقن دیا-

انہوں نے کہاکہ حکومت کانکنی صنعت کے فروغ کی پابندہے جس کے تحت لائسنس حاصل کرنے،تجدید کے لئے مو جود ہ قانون اور سرکاری پالیسیوں میں نرمی لائی جائے گی- انہوں نے کہا کہ کسی بھی صنعت کار کو غیر ضروری طو پر ہر اساں کرنے والے قوانین کو نکال دیا جا ئے گا،اس لئے صنعت کار ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ کاروبار کریں - وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری کانکنی پالیسی راجستھان اور گجرات ریاستوں سے مختلف ہے اور کانکنی میں بھی نمایاں فرق ہے،ریاست میں عالمی درجہ کا بہترین خام لوہا دستیاب ہے،اس لئے صنعت کار بین الاقوامی سطی پر مانگ برقرار رکھیں -

انہوں نے کہا کہ کانکنی صنعت کار مقررہ حد تک کانکنی کریں،حدسے زیادہ کانکنی سے آنے والے نسل کے حق کو چھینا جائے گا- انہوں نے آواز دی کہ صنعت کار جدید ٹکنالوجی،مشین کا استعمال کرکے آگے بڑھیں -فیڈریشن کے صدر اشندر سنگھ نے کہا کہ کانکنی صنعت نے کووِڈ کے چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے،لیکن حکومت کو چاہئے کہ اب غیر ضروری قوانین مسلط نہ کرتے ہو ئے صنعت کے فروغ کا موقع فراہم کرے -

اس موقع پر منور پاشاہ ودیگر کو لائف ٹائٹ اچیو منٹ(کارنامہ حیات) ایوارڈ سے نوازا گیا- پروگرام میں ریاستی وزیر برائے مائنز اینڈ جیولوجی ہالپا آچار،راجستھان کانکنی فیڈریشن کے راجو ارورہ، منوج کمار سنگھ،سکریٹری کرشنا پرساد و دیگر حاضر رہے-


Share: